9 مئی کے واقعات میں کتنا نقصان ہوا؟ پنجاب حکومت نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

اسلام آباد: پنجاب حکومت نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے، جس میں مالی نقصانات، مقدمات کی تعداد اور گرفتار ملزمان کی تفصیلات شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 9 مئی 2023 کے پرتشدد مظاہروں سے پنجاب بھر میں 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا مالی نقصان ہوا۔ صرف لاہور میں 11 کروڑ، راولپنڈی میں 2 کروڑ 60 لاکھ جبکہ میانوالی میں 5 کروڑ روپے مالیت کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان مظاہروں کو احتجاج نہیں بلکہ ریاستی ادارے پر حملہ قرار دیا گیا ہے۔ ان واقعات میں صوبے کے 38 اضلاع متاثر ہوئے جہاں سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچا۔ مجموعی طور پر پنجاب بھر میں 319 مقدمات درج کیے گئے، جن میں 35 ہزار 962 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا۔ ان میں سے 11 ہزار 367 افراد گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ 24 ہزار 595 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔

پنجاب پولیس کی ایک علیحدہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 9 مئی سمیت گزشتہ دو برسوں کے دوران مختلف پُرتشدد مظاہروں سے پولیس کو 1.9 ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔ ان واقعات میں 142 پولیس وینز، 9 کثیر المنزلہ عمارتیں اور متعدد تھانے متاثر ہوئے، جبکہ 500 سے زائد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

قبل ازیں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں مجموعی طور پر 6 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا، جن میں 23 سرکاری عمارتوں کو آگ لگائی گئی اور 108 سے زائد سرکاری گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ان واقعات کے بعد امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے 2 ہزار 258 افراد کو نقصِ امن کے تحت حراست میں لیا گیا، جن میں سے 21 افراد اب بھی زیرِ حراست ہیں۔ دہشتگردی کی دفعات کے تحت 51 مقدمات میں 1,888 افراد گرفتار کیے گئے، جن میں سے 500 افراد رہا جبکہ 232 ضمانت پر ہیں۔ دیگر 247 مقدمات میں 4,119 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی، جن میں 1,201 رہا اور 3,012 افراد ضمانت پر ہیں۔

یہ رپورٹ عدالت کو دی گئی قانونی کارروائیوں، مالی نقصانات اور امن عامہ کی صورتِ حال پر ایک جامع تصویر پیش کرتی ہے، جبکہ حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 9 مئی کا واقعہ ایک منظم حملہ تھا جس سے ریاستی اداروں اور قومی املاک کو شدید نقصان پہنچا۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

3 مہینے ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

3 مہینے ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

3 مہینے ago