بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کا دھرنا، پولیس کی رہائی کی پیشکش مسترد

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی تینوں بہنوں نے پولیس کی حراست میں دھرنا دے دیا۔ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان نے اڈیالہ روڈ پر واقع ایک نجی شادی ہال کے لان میں بیٹھ کر احتجاجی دھرنا شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر ان خواتین کو پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ سمیت حراست میں لیا گیا۔ تاہم گرفتاری کے بعد پولیس انہیں تھانے لے جانے کے بجائے شادی ہال پہنچا کر وہیں چھوڑ گئی۔

پولیس حکام کے مطابق، گرفتاری کے بعد جب خواتین کو وین میں بٹھایا گیا تو انہیں آگے جا کر پیشکش کی گئی کہ چونکہ یہ باقاعدہ گرفتاری نہیں بلکہ حفاظتی تحویل ہے، لہٰذا وہ گھر جا سکتی ہیں۔ تاہم عمران خان کی بہنوں اور عالیہ حمزہ نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا اور مطالبہ کیا کہ اگر انہیں حراست میں لیا گیا ہے تو قانونی طریقہ اپنایا جائے اور تھانے لے جایا جائے۔خواتین کا کہنا تھا کہ پولیس نے ان سے احتجاج روکنے کا کہا، لیکن انہوں نے واضح موقف اپناتے ہوئے تھانے جانے کے بجائے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا۔ اسی فیصلے کے تحت انہیں شادی ہال کے لان میں بٹھایا گیا، جہاں پولیس افسران بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کارکنان بھی شادی ہال کے باہر جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں اور نعرے بازی جاری ہے۔ کارکنان کا مطالبہ ہے کہ علیمہ خان اور دیگر خواتین کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ شادی ہال کا مرکزی دروازہ پولیس نے بند کر دیا ہے، جبکہ عام افراد کو اندر جانے سے روک دیا گیا ہے۔ اس وقت وہاں پارٹی قیادت موجود نہیں، تاہم کارکنان کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، تینوں بہنوں کے ساتھ ساتھ جن دیگر رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا ان میں پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے عالیہ حمزہ، صاحبزادہ حامد رضا، نادیہ خٹک اور عمران خان کے کزن قاسم خان شامل ہیں۔ یاد رہے کہ اس تمام صورتحال کا آغاز اس وقت ہوا جب پی ٹی آئی کارکنان اور رہنما اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے ملاقات کے لیے جمع ہوئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کارروائی کی، جس کے نتیجے میں جھڑپیں ہوئیں اور متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

5 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

5 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

5 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

8 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

8 مہینے ago