فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی خبروں کی اصل حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی افواہیں جھوٹی ثابت ہوئیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی فوری کارروائی کے بعد واضح کیا گیا کہ اسلام آباد میں کسی مقام پر کوئی ڈرون نہیں گرا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں، جائے وقوعہ کی مکمل چھان بین کی گئی جس میں ایسی کسی بھی سرگرمی یا واقعے کا ثبوت نہیں ملا۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں اور حساس نوعیت کے معاملات پر افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔ مزید کہا گیا ہے کہ عوام کو مستند معلومات کے لیے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس فالو کرنے چاہئیں تاکہ بروقت اور درست خبریں حاصل ہو سکیں۔  ضلعی حکام نے خبردار کیا ہے کہ امن و امان کو متاثر کرنے والی جھوٹی خبروں پر قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

2 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

2 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

2 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

5 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

5 مہینے ago