اسلام آباد کی عدالت کا 27 معروف یوٹیوبرز کے چینل بلاک کرنے کا حکم

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی)  اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ بے بنیاد پراپیگنڈے اور عوام میں خوف و بے چینی پھیلانے والے مواد کے الزام میں پاکستان کے 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے سنایا اور دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ بھی جاری کیا۔

تحریری حکم کے مطابق، ایف آئی اے نے 2 جون کو اس معاملے پر انکوائری کا آغاز کیا تھا اور تفتیشی افسر نے یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کے لیے باقاعدہ طور پر عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت نے تفتیشی مواد اور شواہد کو تسلیم کرتے ہوئے قرار دیا کہ یوٹیوب کے متعلقہ افسر کو ان چینلز کو فوری طور پر بلاک کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔ یوٹیوب کی لیگل سپورٹ ٹیم نے بھی ان چینلز کے منتظمین کو آگاہ کر دیا ہے کہ اب مزید کسی وارننگ یا ای میل کے بغیر ان کے چینلز بند کیے جا سکتے ہیں۔

جن چینلز کو بلاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے ان میں نمایاں نام شامل ہیں، جن میں مطیع اللہ جان، اسد طور، صدیق جان، حیدر مہدی، اوریا مقبول جان، آرزو کاظمی، رانا عزیر سپیکس، ساجد گوندل، حبیب اکرم، عمران ریاض خان، نیا پاکستان، صابر شاکر، عمران خان، آفتاب اقبال، رئیل انٹرٹینمنٹ ٹی وی، پاکستان تحریک انصاف، ڈیلی قدرت، عبدالقادر، چارسدہ جرنلسٹ، نائیلہ پاکستانی ری ایکشن، وجاہت سعد خان، احمد نورانی، نذر چوہان، معید پیرزادہ، مخدوم شہاب الدین اور شایان علی شامل ہیں۔عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ ایف آئی اے کے شواہد سے عدالت مطمئن ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکتی ہے، لہٰذا ان تمام یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کے لیے یوٹیوب آفیسر انچارج کو باضابطہ حکم دیا جاتا ہے۔

MYK News

Recent Posts

موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں 100 فیصد سے زائد اضافہ، سہولیات پر سوال اٹھ گئے

اسلام آباد(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ…

2 گھنٹے ago

پاکستان نے دورۂ بنگلہ دیش کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

لاہور سے "ایم وائے کے نیوز ٹی وی" کو موصول ہونے والی تازہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے…

2 گھنٹے ago

بینکوں کے ذریعے رقم منتقل کرنے والوں کے لیے بڑا الرٹ۔ ایف بی آر نے کیش ٹرانزیکشنز پر نگرانی سخت کر دی

اسلام آباد(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فنانس ایکٹ 2025 کے تحت…

3 گھنٹے ago

جنید صفدر کا سیکیورٹی گاڑی کے چالان پر ردعمل

لاہور(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بعد ان کے صاحبزادے جنید صفدر نے بھی…

3 گھنٹے ago

وزیر اعظم کی ہدایت پر نادہندگان کیخلاف آپریشن میں تیزی ، لیسکو نے کتنی ریکوری کر لی ؟

لاہور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) کی نمائندہ طیبہ بخاری کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر توانائی…

4 گھنٹے ago

"عمران خان کو 2022 میں وارننگ دی تھی” — سامعہ خان کا 9 مئی اور سیاسی پیشگوئیوں پر چونکا دینے والا انکشاف

لاہور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) 9 مئی 2023 کے پُرتشدد واقعات کے بعد تحریک انصاف کی سیاسی تاریخ…

7 گھنٹے ago