وزیر اعظم کی ہدایت پر نادہندگان کیخلاف آپریشن میں تیزی ، لیسکو نے کتنی ریکوری کر لی ؟

لاہور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) کی نمائندہ طیبہ بخاری کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر توانائی کی ہدایات پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نادہندگان کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد مالی نظم و ضبط قائم رکھنا، بجلی کے واجبات کی بروقت وصولی ممکن بنانا اور ادارے کی مالی پوزیشن کو مستحکم کرنا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہونے والی کارروائیوں میں لیسکو نے مجموعی طور پر 6 کروڑ 98 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی ہے، جو کہ پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ پر مشتمل ڈسکوز سپورٹ یونٹ کے تعاون سے ممکن ہوئی۔

ریکوری میں سے 4 کروڑ 84 لاکھ 60 ہزار روپے 899 رننگ ڈیفالٹرز سے وصول کیے گئے، جبکہ 2 کروڑ 13 لاکھ 40 ہزار روپے 472 ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ریکور کیے گئے۔ نادرن سرکل سے 12 لاکھ 80 ہزار، سینٹرل سرکل سے 1 کروڑ 96 لاکھ 50 ہزار، ایسٹرن سرکل سے 2 کروڑ 31 لاکھ 60 ہزار، اوکاڑہ سرکل سے 21 لاکھ 90 ہزار، ساوتھ سرکل سے 16 لاکھ 20 ہزار، شیخوپورہ سرکل سے 13 لاکھ 40 ہزار، قصور سرکل سے 1 کروڑ 93 لاکھ اور ننکانہ سرکل سے 12 لاکھ 60 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ نادہندگان کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں ادارے کی مستقل پالیسی کا حصہ ہیں، کیونکہ لیسکو کی مالی خودمختاری اور صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی ہمارے اولین اہداف میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام اپنے واجبات بروقت ادا کریں تاکہ نظام پر مالی دباؤ کم ہو اور بجلی کی ترسیل کا عمل متاثر نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیسکو اپنے ریکوری سسٹم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہا ہے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے اسے مزید شفاف اور مؤثر بنانے پر کام جاری ہے۔

web

Recent Posts

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…

2 دن ago

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…

2 دن ago

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…

2 دن ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…

2 دن ago

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…

2 دن ago

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

1 ہفتہ ago