فائل فوٹو
لکی مروت: فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے ضلع لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں 17 سویلین ورکرز کو اغوا کر لیا تھا، تاہم سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 8 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔
ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے گزشتہ روز کبل خیل کے علاقے سے نہتے سویلین ورکرز کو بھتہ وصول کرنے کے لیے اغوا کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مقامی ٹھیکیدار کی گاڑی کو بھی نذرِ آتش کر دیا۔
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے باقی مغویوں کو بازیاب کرانے کے لیے بھرپور کارروائی کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کی ان انسانیت دشمن کارروائیوں کا اسلام یا کسی بھی دینی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ملک دشمن اقدامات کرنے والے ان عناصر کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا تاکہ انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔ سیکیورٹی فورسز کا عزم ہے کہ وہ عوام کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے ملک کے امن کو بحال کریں گی۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…