Categories: پاکستان

چائے سے چیمپئن تک: ذبیح اللہ کی متاثر کن کہانی نے دنیا کو حیران کر دیا

پشاور: ارشد خان عرف "بلیو آئی چائے والا” کے بعد ایک اور پاکستانی نوجوان نے سادہ سی چائے کی دکان سے بین الاقوامی کامیابی کا سفر طے کرکے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والے ذبیح اللہ نے محض محنت، لگن اور والدین کی دعاؤں سے لندن کی یونیورسٹی آف ہارٹ فورڈشائر سے ماسٹرز کی ڈگری نمایاں پوزیشن کے ساتھ حاصل کر لی۔

ذبیح اللہ نے اپنی عملی زندگی کا آغاز پشاور کے ایک چھوٹے سے چائے کے ڈھابے سے کیا جہاں وہ والد کے ساتھ کام کرتے رہے۔ انہوں نے بی اے مکمل کرنے کے بعد اقراء نیشنل یونیورسٹی سے اسکالرشپ پر ایم ایس کیا، تاہم کم تنخواہ پر نوکری کی بجائے چائے اور چپلی کباب کے کاروبار کو ترجیح دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذبیح اللہ نے بتایا کہ سنہ 2019 سے 2023 تک پشاور میں خون پسینے کی کمائی سے کاروبار کیا، جس نے انہیں اعتماد اور پہچان دی۔ اسی دوران ایک طالبعلم کی رہنمائی پر انہوں نے آئیلٹس کی تیاری کی، کامیابی کے بعد لندن کی یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور مینجمنٹ سائنسز میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔

ذبیح اللہ کا کہنا تھا کہ، "مجھے کبھی یقین نہیں تھا کہ میں لندن سے تعلیم مکمل کر پاؤں گا، یہ محض ایک خواب تھا جو آج حقیقت بن چکا ہے۔” انہوں نے مزید بتایا کہ چپلی کباب بنانے کا ہنر بھی لندن میں ان کے کام آیا، جہاں انہوں نے پیزا بنانے کی تربیت بھی حاصل کی ہے۔ ان کا ارادہ ہے کہ اب وہ لندن میں اپنا پیزا بزنس شروع کریں۔ ذبیح اللہ اس وقت لندن میں دو سالہ ویزے پر موجود ہیں اور کاروباری سپانسرشپ کی تلاش میں ہیں تاکہ مستقل بنیادوں پر یہاں کام کر سکیں۔

ان کی کامیابی پر نہ صرف ان کے والدین بلکہ دوست احباب اور اہلِ علاقہ بھی بے حد خوش ہیں۔ حضرت خان نامی قریبی دوست کا کہنا تھا کہ "ذبیح اللہ نے یہ ثابت کیا ہے کہ کوئی کام چھوٹا نہیں ہوتا، بس نیت بڑی ہونی چاہیے۔” ذبیح اللہ کی زندگی یقیناً پاکستان کے نوجوانوں کے لیے ایک مثالی کامیابی کی داستان ہے، جو یہ سکھاتی ہے کہ محنت، حوصلہ اور خواب دیکھنے کی ہمت ہو تو کچھ بھی ناممکن نہیں۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago