آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں 300 ارب روپے کی درآمد کو بدنیتی قرار دے دیا گیا

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی)  آڈیٹر جنرل آف پاکستان (AGP) نے 300 ارب روپے کی گندم امپورٹ کے فیصلے کو بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ فیصلہ ناقابلِ اعتماد اور غلط ڈیٹا کی بنیاد پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں نہ صرف قومی خزانے کو نقصان ہوا بلکہ مقامی کاشتکار بھی بُری طرح متاثر ہوئے۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2023-24 کے دوران جب یہ فیصلہ کیا گیا، اس وقت ملک میں گندم کی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھی۔ اس کے باوجود، قومی طلب کو جان بوجھ کر بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا تاکہ گندم درآمد کی جا سکے۔ حکومت نے 24 لاکھ میٹرک ٹن کی منظوری دی، لیکن حقیقی درآمد 35 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب اور سندھ کی جانب سے دانستہ طور پر فلور ملز کو کم مقدار میں گندم جاری کی گئی، جس سے مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا ہوئی اور آٹے کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا۔ اس عمل سے نجی شعبے کو فائدہ اور عوام کو نقصان پہنچا۔

ایک اور سنگین انکشاف یہ ہے کہ وزارت تجارت اور وزارت غذائی تحفظ نے درآمدی عمل میں دانستہ تاخیر کی تاکہ ذخیرہ اندوز اور نجی درآمد کنندگان فائدہ اٹھا سکیں۔ رپورٹ کے مطابق 2023-24 میں حکومت گندم خریداری کے ہدف سے 25 فیصد پیچھے رہی اور 2024-25 میں تو پنجاب نے ایک دانہ بھی نہیں خریدا۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ حکومت نے گندم کا امدادی نرخ بروقت مقرر نہیں کیا، جو کہ کاشتکاروں کے مالی تحفظ کا بنیادی ذریعہ ہوتا ہے۔ کٹائی سے صرف چند روز پہلے گندم درآمد کی گئی، جسے سرکاری کے بجائے نجی گوداموں میں محفوظ کیا گیا، کیونکہ حکومت کے پاس صرف 5 لاکھ میٹرک ٹن ذخیرہ کرنے کی گنجائش تھی۔ رپورٹ کا سب سے حیران کن نکتہ یہ ہے کہ افغانستان کی گندم کی طلب کو بھی ملکی کھپت میں شامل کر لیا گیا، وہ بھی بغیر کسی دستاویز یا شواہد کے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

2 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

2 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

2 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

5 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

5 مہینے ago