پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: حکومت نے اپوزیشن کے احتجاج کو روکنے کی حکمت عملی تیار کرلی

اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔ حکومت نے اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لیے خصوصی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کریں گے، جبکہ اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری اتحادی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ پیش کریں گے۔ اجلاس میں صدر کے خطاب کے علاوہ کوئی اور کارروائی نہیں ہوگی اور خطاب مکمل ہوتے ہی اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا جائے گا۔  صدر کے خطاب کے دوران اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیے جانے کا امکان ہے۔ اپوزیشن جماعتیں حکومتی پالیسیوں پر سخت ردعمل دے سکتی ہیں، تاہم حکومت نے اپوزیشن کے احتجاج کو روکنے اور اجلاس کو خوش اسلوبی سے مکمل کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف ایوان آمد پر صدر مملکت آصف علی زرداری کا استقبال کریں گے۔ صدر زرداری اپنے خطاب سے قبل اسپیکر چیمبر میں وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں اجلاس اور دیگر امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

web

Recent Posts

آزاد کشمیر کی وادی نیلم سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

اس خبر کا خلاصہ یہ ہے کہ آزاد کشمیر کی وادی نیلم کی جاگراں ویلی سے تین لاپتا نوجوانوں کی…

1 دن ago

عمران کا علیمہ کو سخت پیغام؟ بیرسٹر گوہر نے شیر افضل کے دعوے کی تردید کر دی

اس خبر کا مرکزی نکتہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت کے عمران…

1 دن ago

عمران کی اسپتال منتقلی کا معاملہ: جنہوں نے بھی توہین عدالت کی انہیں سزا دی جائے: بیرسٹر گوہر

اس خبر کا خلاصہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے…

1 دن ago

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ، ن لیگ نے 8 میں سے 6 جیت لیں

اس خبر کا خلاصہ یہ ہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں میں مسلم لیگ ن…

1 دن ago

وزارت اطلاعات نے خواجہ آصف کی سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو کو ’جعلی اور اے آئی‘ قرار دیدیا

اس خبر کا خلاصہ یہ ہے کہ وزارتِ اطلاعات و نشریات نے وزیر دفاع خواجہ آصف سے منسوب سوشل میڈیا…

1 دن ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران روانہ

اس خبر کا خلاصہ یہ ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر روانہ ہوئے ہیں، جہاں…

1 دن ago