190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کل ہوگی

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر کردہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزاؤں کی معطلی کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کے لیے نئی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ عدالت نے یہ درخواستیں 11 جون (کل) کے لیے فکس کر دی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق ان اپیلوں پر سماعت عدالت کے دو رکنی بینچ کرے گا، جس کی سربراہی قائم مقام چیف جسٹس جسٹس سرفراز ڈوگر کریں گے، جبکہ دوسرے جج جسٹس محمد آصف ہوں گے۔

یاد رہے کہ اس کیس کی گزشتہ سماعت 5 جون کو مقرر تھی، تاہم قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی عدم تعیناتی کے باعث عدالت نے کوئی کارروائی کیے بغیر سماعت ملتوی کر دی تھی اور نیب کو 10 جون تک کا وقت دیا تھا کہ وہ اپنا پراسیکیوٹر تعینات کرے۔

اس سے قبل 15 مئی کو عدالت نے نیب کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر اپیلوں پر جواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری کیا تھا۔ اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے دی جانے والی سزا غیر قانونی اور شفاف ٹرائل کے بغیر سنائی گئی ہے، لہٰذا سزاؤں کو معطل کرتے ہوئے دونوں درخواست گزاروں کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 17 جنوری 2024 کو اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو 14 سال اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ دونوں پر القادر ٹرسٹ کے ذریعے غیر قانونی طور پر برطانوی حکومت سے واپس آئے 190 ملین پاؤنڈز کی رقم کے غلط استعمال اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام تھا۔

عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی کی بھی سزا جاری ہے۔ عدالت کی جانب سے کل ہونے والی سماعت ان دونوں کی ممکنہ رہائی کے حوالے سے انتہائی اہمیت کی حامل سمجھی جا رہی ہے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago