ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئی، لڑکیوں کی تعلیم پر چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کریں

’’مسلم معاشروں میں خواتین کی تعلیم: چیلنجز اور مواقع‘‘ کے عنوان سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس آج جناح کنونشن سینٹر میں شروع ہو رہی ہے

اسلام آباد:نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئیں۔
پاکستان آمد پر پارلیمانی سیکریٹری برائے تعلیم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملالہ یوسف زئی کانفرنس میں شرکت کے دوران لڑکیوں کی تعلیم کے مسائل اور خواتین کی تعلیم کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کریں گی۔
وزیر اعظم کی میزبانی میں ہونے والی ’’مسلم معاشروں میں خواتین کی تعلیم: چیلنجز اور مواقع‘‘ کے عنوان سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس آج سے جناح کنونشن سینٹر میں شروع ہو رہی ہے۔ کانفرنس میں 44 ممالک کے 150 سے زائد وفود کی شرکت متوقع ہے۔
اس اہم کانفرنس کی میزبانی رابطہ العالم الاسلامی اور وزیر اعظم شہباز شریف مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف شرکت کریں گے، جبکہ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حصین براہیم طحہ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر وزراء بھی اس تقریب کا حصہ ہوں گے۔
او آئی سی کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے طارق بخیت اور دیگر اہم عہدیدار بھی کانفرنس میں موجود ہوں گے۔ اس کانفرنس کا بنیادی مقصد حکومتوں، اسلامی تنظیموں، اور سول سوسائٹی کے درمیان لڑکیوں کی تعلیم کے لیے مضبوط نیٹ ورک قائم کرنا ہے۔

 

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 دن ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 دن ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

6 دن ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

1 ہفتہ ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

1 ہفتہ ago