اسلام آباد: پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو بجلی کی قیمت میں کمی پر راضی کر لیا۔ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات کے دوران توانائی شعبے کے حکام نے وفد سے ملاقات کی، جس میں بجلی کے نرخ کم کرنے سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق، پاکستان نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1.5 سے 2 روپے فی یونٹ کمی پر آئی ایم ایف کو قائل کر لیا ہے۔ اس فیصلے پر اپریل سے عمل درآمد کا امکان ہے، تاہم اس سے پہلے حکومت کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (DISCOs) کی نجکاری کے لیے نیا جامع منصوبہ آئی ایم ایف کو پیش کرنا ہوگا۔ آئی ایم ایف نے موجودہ نجکاری منصوبے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈسکوز کی ناقص کارکردگی اور نقصانات پر تشویش ظاہر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق، حکومت نے آئی ایم ایف کو ایک نیا پلان پیش کیا ہے، جس کے تحت پہلے مرحلے میں آئیسکو، فیسکو، اور گیپکو کی نجکاری کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں میپکو، لیسکو، اور حیسکو کی نجکاری عمل میں لائی جائے گی۔
آئی ایم ایف نے واضح کیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی میں بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…