پشاور — خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جنہوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور بعض علاقوں میں افراتفری کی صورتحال بھی دیکھی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش پہاڑی سلسلے میں واقع تھا، جب کہ اس کی گہرائی 211 کلومیٹر زیر زمین تھی، جس کی وجہ سے جھٹکے اگرچہ ہلکے نوعیت کے تھے، مگر کئی علاقوں میں واضح طور پر محسوس کیے گئے۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم محکمۂ موسمیات اور متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آفٹر شاکس کے خدشے کے پیش نظر محتاط رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو اداروں سے رابطہ کریں۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…