پچھلے سال کے مقابلے موجودہ بجٹ میں ٹیکس کم کیے ہیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

تنخواہ دار طبقے کے حوالے سے وزیر خزانہ نے کہا کہ ان کے لیے آسان فارم تیار کیا جا رہا ہے تاکہ ٹیکس فائلنگ کا عمل سہل ہو

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں حکومت نے ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کیا ہے اور پچھلے سال کی نسبت ٹیکسوں میں کمی کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں اب میکرواکنامک استحکام آچکا ہے، اور حکومت نے سٹرکچرل ریفارمز کی بنیاد رکھ دی ہے، جو بقول ان کے "کہنا آسان اور کرنا مشکل” کام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ نجکاری کے لیے اقدامات کیے گئے تھے، تاہم وہ تاحال کامیاب نہ ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پانچ سالہ معاشی منصوبہ تیار کر لیا ہے اور وزیراعظم نے اس کے عملدرآمد کی نگرانی کے لیے انہیں کمیٹی کی سربراہی سونپی ہے۔ محمد اورنگزیب کے مطابق بیلنس آف پیمنٹ کے مسئلے کے وقت امپورٹس کم کی گئیں، تاہم اب مشینری کی درآمد میں اضافہ ہو رہا ہے جو معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ گندم اور کپاس کی پیداوار میں کمی آئی ہے مگر بجٹ کا مقصد درست معاشی سمت کی طرف قدم بڑھانا تھا۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ بجٹ میں ایڈیشنل ٹیکسز کا مجموعی حجم 200 سے 250 ارب روپے ہے، مگر ضم شدہ قبائلی اضلاع پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس کی مد میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ٹرانسفارمیشن پروگرام جاری ہے۔ تنخواہ دار طبقے کے حوالے سے وزیر خزانہ نے کہا کہ ان کے لیے آسان فارم تیار کیا جا رہا ہے تاکہ ٹیکس فائلنگ کا عمل سہل ہو۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نادرا کے پاس ہر فرد کا لائف اسٹائل ڈیٹا موجود ہے اور شناختی کارڈ سے واضح ہو جاتا ہے کہ کون کتنا ٹیکس دیتا ہے۔

محمد اورنگزیب نے گفتگو کے دوران بتایا کہ وہ اور وزیراعظم سرکاری تنخواہ نہیں لیتے، اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ برسوں میں پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹس میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے ملک کے معدنیات و کان کنی کے شعبے میں موجود وسیع امکانات کو بھی اجاگر کیا۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

2 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

2 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

2 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

5 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

5 مہینے ago