اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان آج اہم گفتگو متوقع ہے، جس میں حالیہ سیز فائر کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق، دونوں ہمسایہ ممالک کے اعلیٰ عسکری حکام کے درمیان یہ رابطہ سیز فائر کے بعد باقاعدہ مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ گفتگو کے دوران لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پائیدار امن، کشیدگی میں کمی اور اعتماد سازی کے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیا گیا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک کی جانب سے فوری طور پر جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی گئی تھی۔ اب اس پیش رفت کے بعد فوجی سطح پر براہ راست رابطہ اس بات کا اشارہ ہے کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں۔
مبصرین اس بات کو خطے میں امن کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دے رہے ہیں، تاہم اس گفتگو کے نتائج اور اس پر عملدرآمد مستقبل کی صورتحال کو واضح کریں گے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…