اسلام آباد (ایم وائے کے) — انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور پارٹی کارکنان کے خلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ کے مقدمات کی سماعت 16 جون تک ملتوی کر دی ہے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق، سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، تاہم عمران خان کی عدالت میں عدم پیشی کے باعث کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ جج نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی کا ان مقدمات میں بھی وہی قانونی اسٹیٹس ہے جیسا کہ دیگر کیسز میں ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی اور تھانہ گولڑہ میں احتجاج اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔ ان مقدمات میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت 16 جون کو مقرر کرتے ہوئے تمام فریقین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…