راولپنڈی (ایم وائے کے نیوز) — معرکۂ حق اور آپریشن "بنیان مرصوص” کی کامیابی کے بعد چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا پہلا ردعمل سامنے آ گیا۔ انہوں نے راولپنڈی کے سی ایم ایچ اسپتال کا دورہ کیا اور دورانِ آپریشن زخمی ہونے والے جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے زخمیوں کی فرداً فرداً خیریت دریافت کی اور ان کی بہادری، عزم اور فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ جنرل عاصم منیر نے افواجِ پاکستان کی جانب سے زخمیوں کی مکمل دیکھ بھال، بحالی اور فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے سپاہی اور شہری قوم کی سلامتی کے لیے جو قربانیاں دے رہے ہیں، وہ پاکستان کے مضبوط مستقبل کی بنیاد ہیں۔ "پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کوئی دشمنانہ سازش ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی،” آرمی چیف نے واضح کیا۔
جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران افواجِ پاکستان کا یکجہتی پر مبنی جرأت مندانہ ردعمل اور قوم کی غیر متزلزل حمایت عسکری تاریخ میں ایک ناقابلِ فراموش باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…
کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…
کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…