وزیراعظم کا بڑا اعلان: ہر سال 10 مئی کو ’’یومِ معرکۂ حق‘‘ منایا جائے گا

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی حالیہ جارحیت کے جواب میں پاکستان کی کامیاب عسکری کارروائی کی یاد میں ہر سال 10 مئی کو ’’یوم معرکۂ حق‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم کے مطابق، یہ دن ملک بھر میں جوش و جذبے، ملی اتحاد اور قومی فخر کے طور پر منایا جائے گا تاکہ قوم اپنی بہادر افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، قربانی اور کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کر سکے۔

پاکستان نے بھارت کی فوجی جارحیت کے جواب میں "آپریشن بنیان مرصوص” لانچ کیا تھا، جو 10 مئی کو مکمل ہوا۔ اس آپریشن میں دشمن کے دفاعی نظام کو بڑی حد تک نقصان پہنچایا گیا، اور پاکستان نے دنیا کو اپنی دفاعی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔فوج  کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، 22 اپریل سے 9 مئی تک بھارتی جارحیت کے خلاف جاری رہنے والے معرکے کو "معرکۂ حق” قرار دیا گیا، جب کہ 10 مئی کو آپریشن بنیان مرصوص کی صورت میں فیصلہ کن کارروائی کی گئی۔

وزیراعظم نے 16 مئی کو "یومِ تشکر” کے طور پر منانے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے، خصوصی نوافل ادا کرنے اور ملک و قوم کی سلامتی و ترقی کے لیے دعا کے طور پر منایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان نے مل کر دشمن کو واضح پیغام دیا کہ ملک کی خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

web

Recent Posts

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…

2 دن ago

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…

2 دن ago

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…

2 دن ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…

2 دن ago

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…

2 دن ago

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

1 ہفتہ ago