حکومت سندھ بچوں کی صحت کے حوالے سے انقلابی اقدامات کر رہی ہے، بلاول بھٹو

پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات اب بھی زیادہ ہے

حکومت سندھ بچوں کی صحت کے حوالے سے انقلابی اقدامات کر رہی ہے، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت بچوں کی صحت کے حوالے سے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سفر 2010 میں شروع ہوا تھا اور آج تک جاری ہے، جس میں چائلڈ لائف کی پوری ٹیم، نرسز، ڈاکٹرز اور یہاں کام کرنے والے تمام افراد نے سندھ میں بچوں کی شرح اموات کے مسئلے کا مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ اب عالمی سطح پر ہماری محنت اور کامیابی کو تسلیم کیا جا رہا ہے، اور وہ سب اس کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات اب بھی زیادہ ہے، اور اس حوالے سے سندھ کو سب سے زیادہ تنقید کا سامنا کیا گیا۔ میڈیا میں بچوں کی اموات کی خبریں اکثر بریکنگ نیوز اور ٹکرز کی صورت میں نشر کی جاتی تھیں، جس کا آغاز تھرپارکر سے ہوا، لیکن سندھ کے تمام اسپتالوں سے لائیو فیڈ بھی چلتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس مسئلے کا تفصیل سے جائزہ لیا، اور 15 سال قبل سندھ میں متعدد اہم اقدامات کیے تھے، جن میں چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ایک اہم قدم تھا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اب نہ صرف شہریوں کو مفت اور معیاری علاج فراہم کیا جا رہا ہے بلکہ اس کو ہر تحصیل تک پہنچایا جا رہا ہے۔ سندھ کی 106 تحصیلوں میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جس سے بچوں کی شرح اموات میں واضح بہتری آئی ہے۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا نے اپنی رپورٹ میں سندھ میں بچوں کی اموات میں کمی کو تسلیم کیا ہے۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 دن ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 دن ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

7 دن ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

1 ہفتہ ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

1 ہفتہ ago