جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے کیسے حملہ کیا: ڈرائیور نے آنکھوں دیکھا حال بیان کردیا

جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جہاں ٹرین کے ڈرائیور نے آنکھوں دیکھا حال بیان کیا اور پاک فوج کی بروقت کارروائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ٹرین کے ڈرائیور کے مطابق، جیسے ہی انجن کے نیچے دھماکہ ہوا، انہوں نے فوراً ایمرجنسی بریک لگا دی۔ گاڑی کے رکتے ہی دہشت گرد پہاڑوں سے نیچے اُتر آئے۔

ڈرائیور کا کہنا تھا کہ گاڑی کے رکنے کی دیر تھی کہ پہاڑوں سے دہشت گرد نیچے اتر آئے اور فوراً راکٹ لانچر اور جدید اسلحے سے حملہ کر دیا۔ فائرنگ اور دھماکوں سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا لیکن فورسز نے فوری کارروائی کر کے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا۔

ٹرین میں سوار کئی مسافروں نے اس حملے کے خوفناک لمحات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ "ایسا لگا جیسے موت ہمارے بہت قریب آ گئی ہو، لیکن پاک فوج اور ایف سی نے ہمیں بچا لیا۔” مسافروں کے مطابق "دہشت گردوں کے حملے کے بعد فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں تمام دہشت گرد مارے گئے۔” "ہم پاک فوج اور ایف سی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر ہمیں بچایا۔”

پاک فوج اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی میں تمام دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ 190 یرغمال مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔ خودکش بمباروں نے عورتوں اور بچوں کو انسانی ڈھال بنایا ہوا تھا، لیکن فورسز نے احتیاط اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جانیں بچائیں۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

3 مہینے ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

3 مہینے ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

3 مہینے ago