کراچی: (اسٹاف رپورٹر) کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے مختلف وجوہات کی بنا پر اسٹوڈنٹ ویزا رکھنے والے 7 نوجوانوں سمیت 86 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کراچی سے بیرون ملک جانے والے متعدد مسافروں کو ضروری سفری تقاضے پورے نہ کرنے پر روکا گیا۔ ان میں 30 عمرہ زائرین بھی شامل تھے، جنہیں سعودی عرب روانگی سے قبل ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور معقول رقم نہ ہونے کی وجہ سے سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔
اس کے علاوہ، اسٹوڈنٹ ویزا پر قبرص، برطانیہ، آذربائیجان اور کرغزستان جانے والے 7 نوجوانوں کو بھی آف لوڈ کر دیا گیا۔ امیگریشن حکام کے مطابق ان افراد کے دستاویزات مکمل نہ ہونے یا مشکوک ہونے کی بنا پر انہیں سفر سے روکا گیا۔ علاوہ ازیں، مختلف ممالک کے ٹورسٹ وزٹ ویزا پر سفر کرنے والے کئی مسافروں کو بھی آف لوڈ کیا گیا۔ ان میں سعودیہ، عمان، آذربائیجان، ملاوی، کانگو، بحرین، ملائشیا، انڈونیشیا، جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ، ترکی اور زمبابوے جانے والے افراد شامل تھے۔
امیگریشن حکام نے مزید بتایا کہ قطر، ترکی اور سعودی عرب کے ورک ویزوں پر سفر کرنے والے چند افراد، جو پہلے سے بلیک لسٹ تھے، انہیں بھی آف لوڈ کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق سفری پابندیوں اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر سختی سے عمل درآمد جاری رہے گا تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کی جا سکے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…