اسلام آباد (14 مارچ): جرمنی سے جدید ٹیکنالوجی کے حامل پرنٹرز پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز میں پہنچا دیے گئے، جو پاسپورٹ پرنٹنگ کے عمل میں مزید تیزی اور بہتری لائیں گے۔ نئے پرنٹرز میں دو جدید ای پرنٹرز اور چھ ڈیسک ٹاپ پرنٹرز شامل ہیں، جبکہ ان کی انسٹالیشن کے لیے غیر ملکی تکنیکی ماہرین کی ٹیم بھی پاکستان پہنچ چکی ہے۔
ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے ای پرنٹرز سیکشن کا دورہ کیا اور پرنٹرز کی انسٹالیشن کے عمل پر بریفنگ لی۔ بتایا گیا کہ غیر ملکی ماہرین جلد انسٹالیشن مکمل کر لیں گے۔ یہ جدید پرنٹرز ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹس پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے پاسپورٹ کے پرنٹنگ معیار میں نمایاں بہتری آئے گی۔
ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے اعلان کیا کہ اپریل میں مزید جدید ای پرنٹرز پاکستان پہنچیں گے، جس سے پاسپورٹ پرنٹنگ کا عمل مزید تیز اور مؤثر ہو جائے گا۔ ان جدید پرنٹرز کے آنے سے پرنٹنگ کا معیار مزید بہتر ہوگا اور پاسپورٹ زیادہ تعداد میں تیزی سے پرنٹ کیے جا سکیں گے. اس سے پاسپورٹس کے اجراء میں تاخیر کم ہوگی۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…