اسلام آباد – محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج سے 16 جون تک ملک کے مختلف حصوں میں شدید موسمی تبدیلیاں متوقع ہیں، جن میں آندھی، جھکڑ، ژالہ باری، گرج چمک اور تیز موسلادھار بارشیں شامل ہیں۔ ادارے نے شہریوں، کسانوں، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سختی سے ہدایت جاری کی ہے۔
محکمہ موسمیات کی تفصیلی رپورٹ کے مطابق موسمی شدت کے نتیجے میں کمزور انفرا سٹرکچر کو خاص طور پر خطرہ لاحق ہے۔ ژالہ باری اور آندھی سے بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیاں اور گھروں کی چھتوں پر لگے سولر پینل متاثر ہونے کا امکان ہے، جب کہ دیہی علاقوں میں کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ملک بھر میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بلند ہو چکا ہے۔ جیکب آباد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو اس سیزن کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ تربت، لسبیلہ، موہنجو داڑو، سبی اور بہاولنگر میں درجہ حرارت 49 ڈگری تک جا پہنچا، جب کہ دادو، روہڑی، نورپور تھل، بھکر، سرگودھا، ساہیوال، اور سکھر میں پارہ 48 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا، جو شدید گرمی کی علامت ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، بالائی اور جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی و جنوب مشرقی بلوچستان، پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ ان علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے۔ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، جو فصلوں، گاڑیوں اور کھلے مقامات پر موجود سامان کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔
ادارہ موسمیات نے مزید کہا کہ دیگر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، خاص طور پر جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو دھوپ میں غیر ضروری نکلنے سے گریز، پانی کی وافر مقدار استعمال کرنے اور بزرگ و بچوں کو سخت گرمی سے بچانے کی اپیل کی ہے۔ ملکی انتظامیہ کو ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر نکاسی آب کے نظام کی صفائی، ہنگامی رسپانس ٹیموں کی تیاری اور شہریوں کو فوری اطلاعات فراہم کرنے کے انتظامات مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…