نٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سات ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے جائزے اور کلائمیٹ فنانسنگ سے متعلق بات چیت مکمل ہو چکی ہے، جس کے بعد عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان سے متعلق ایک اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق مذاکرات میں قرضوں کی ادائیگی کے انتظامات، توانائی کے شعبے میں لاگت میں کمی، اور معاشی ترقی کی شرح کو بڑھانے جیسے اہم معاملات زیر بحث آئے۔
علاوہ ازیں، مذاکرات میں صحت عامہ، تعلیم کے فروغ، سماجی تحفظ، اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ ہونے والی بات چیت کو حوصلہ افزا قرار دیا اور کہا کہ مزید گفتگو آن لائن جاری رہے گی۔
ذرائع کے مطابق، پاکستان کے عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مذاکرات کامیاب رہے ہیں اور اس کے نتیجے میں ملک کو دو ارب ڈالر کا قرض ملنے کا امکان ہے۔ اس میں سے ایک ارب ڈالر کی قسط قرض کے تحت دی جائے گی، جب کہ ایک ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے منظور کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قرض کی قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ کی منظوری ایک ساتھ دیے جانے کا امکان ہے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…