جنگ کے دنوں میں مریم نواز نے سب سے متحرک وزیراعلیٰ کا کردار ادا کیا: عظمیٰ بخاری

لاہور (ایم وائے کے نیوز) – پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حالیہ جنگی حالات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سب سے متحرک کردار ادا کیا، جبکہ پاکستان تحریک انصاف مکمل طور پر منظر سے غائب رہی۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک پر حملے ہو رہے تھے اور ڈرون گر رہے تھے، مریم نواز نے پنجاب کی سول انتظامیہ کو فوری طور پر متحرک کیا اور اپنی تقریروں کے ذریعے نہ صرف پاک افواج کا مورال بلند کیا بلکہ عوام میں حب الوطنی کا جذبہ بھی پیدا کیا۔

عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا کہ جنگ کے دوران بانی تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا، جبکہ علیمہ خان نے اس جنگ کو "ملی بھگت” قرار دے کر قوم کے جذبات مجروح کیے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا نیٹ ورک جنگ کے دوران ملک اور فوج کے خلاف مہم میں مصروف رہا۔

انہوں نے وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ بغیر تصدیق کے بیانات میڈیا میں پھیلاتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ جنگ کئی چہروں کو بے نقاب کر گئی ہے اور قوم نے دیکھ لیا ہے کہ تحریک انصاف ہمیشہ نازک لمحات میں دشمن کے بیانیے کو تقویت دیتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور جنگ کے دنوں میں جیلوں کے چکر کاٹتے رہے اور بدتمیزی کرتے رہے، جبکہ قوم کی نظریں اپنی قیادت پر تھیں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، اور دشمن کے بیانیے کو شکست دینا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago