ملک بھر میں جاری گرمی کی لہر مزید کتنے روز برقرار رہے گی: محکمہ موسمیات نے تفصیلات بتا دیں

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک بھر میں جاری گرمی کی شدید لہر مزید تین سے چار دن تک برقرار رہے گی۔ رپورٹ کے مطابق بالائی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے پانچ سے سات ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ جمعرات کے روز دادو اور تربت 48 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کے گرم ترین شہر رہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان میں 47، بھکر، بہاولنگر، رحیم یار خان اور نوکنڈی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں 20 مئی تک ہیٹ ویو جاری رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان میں بھی گرمی کی شدت برقرار ہے اور پری مون سون بارشوں کے ختم ہونے کے بعد تمام علاقے خشک گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ آج ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں 37، قلات میں 34، زیارت میں 28، ژوب میں 39، سبی میں 47، تربت میں 48، نوکنڈی میں 46، چمن میں 39، گوادر میں 41 اور جیوانی میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ جنوبی اضلاع میں آئندہ ایک ہفتے کے دوران گرمی کی شدت برقرار رہے گی اور اس دوران تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان بھی موجود ہے۔

خیبرپختونخوا میں بھی موسم خشک اور گرم رہے گا۔ صوبے کے میدانی اور جنوبی اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 22 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ سب سے کم درجہ حرارت کالام میں 9 اور مالم جبہ میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پارہ 45 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

MYK News

Recent Posts

لاہور پولیس کی بروقت کارروائی 14 سالہ مغویہ لڑکی بازیاب، اغواء کار گرفتار

لاہور (ایم وائے کے نیوز) لاہور پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اغواء کی گئی 14 سالہ لڑکی…

2 گھنٹے ago

2 جون کو بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ، سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہوں مٰیں اضافے کی خوشخبری

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) حکومت پاکستان نے مالی سال 2025-26 کا بجٹ 2 جون کو پیش کرنے کا…

3 گھنٹے ago

اہلکاروں پر تشدد کیس: عبدالعلیم خان، شعیب صدیقی سمیت تمام ملزمان بری

انسداد دہشت گردی عدالت نے اہلکاروں پر تشدد کے مقدمے میں عبدالعلیم خان، شعیب صدیقی اور دیگر ملزمان کو بری…

3 گھنٹے ago

"سیز فائر ہو چکا اور رہے گا، بھارت کا خطے میں سپرمیسی کا خواب دفن ہو گیا: اسحاق ڈار”

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر قائم…

14 گھنٹے ago

جنگ بندی کے بعد بھی برقرار رہنے والے 5 اہم اقدامات

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) – 7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستان اور آزاد کشمیر پر فضائی…

20 گھنٹے ago

جنگ کے دنوں میں مریم نواز نے سب سے متحرک وزیراعلیٰ کا کردار ادا کیا: عظمیٰ بخاری

لاہور (ایم وائے کے نیوز) – پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حالیہ جنگی…

20 گھنٹے ago