پیٹرول سے حاصل ہونے والے وسائل کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے استعمال کریں گے

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اعلان کیا ہے کہ حکومت پیٹرول سے حاصل ہونے والے وسائل کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے استعمال کرے گی اور جلد وزیر اعظم شہباز شریف اس حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔

لاہور میں کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست چمکانے کی بجائے عوامی مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے اور جو کوئی سیاست کو ذاتی فائدے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کرے گا، اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے بھی وزیر اعظم کی معاشی بحالی کی کوششوں کو سراہا ہے اور حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنے کے لیے تیار ہے۔

بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کے بجائے ان کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جلد بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کریں گے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کا ناسور دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، جس کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔ اس سلسلے میں قومی سلامتی کے امور پر غور کیا جا رہا ہے اور حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان مشکل وقت میں ملک کا دفاع کر رہے ہیں اور پوری قوم کو ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا۔

حکومت کے اس فیصلے کو عوامی سطح پر بڑی امید کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ مہنگائی اور بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں نے شہریوں کو شدید مالی مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت اپنے دعوؤں پر کب اور کیسے عمل درآمد کرتی ہے۔

web

Recent Posts

اسلام آباد: پاکستان کے مجموعی سرکاری اور حکومتی ضمانتوں کے حامل قرضوں میں ایک سال کے دوران 62.1 کھرب روپے کا اضافہ ہوگیا۔

  وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ جون 2025 سے جون 2026 کے دوران…

21 گھنٹے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم کے تحت نئی درخواستیں طلب کرنے کی منظوری دے دی۔

  لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اپنی چھت، اپنا گھر منصوبے سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس…

22 گھنٹے ago

راولپنڈی: گھر سے 37 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کرنے والی ملازمہ گرفتار کرلی گئی۔

  راولپنڈی پولیس کے مطابق گھر سے طلائی زیورات چوری کرنے کے الزام میں ملازمہ کو گرفتار کرکے اس کے…

22 گھنٹے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کردیا۔

  اٹک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ چوہدری سالک کے پاس الزامات کے ثبوت…

22 گھنٹے ago

ملک میں آبی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی پر 50 کھرب روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ زیر غور ہے۔

  جنگ اور دی نیوز میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پلاننگ کمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان…

7 دن ago