حویلی: آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک مسافر کوسٹر کھائی میں گرنے سے کم از کم 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ حادثہ کہوٹہ فارورڈ سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوسٹر کو پیش آیا، جب برفباری کے باعث سڑک پر پھسلن ہونے کے سبب ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور کوسٹر گہری کھائی میں جاگری۔
مقامی پولیس کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی میں متعدد مسافر سوار تھے۔ واقعے کے دوران ڈرائیور گاڑی سے کود کر جان بچانے میں کامیاب ہوگیا جبکہ بدقسمتی سے 5 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ برفباری کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا رہا، تاہم زخمیوں کو بحفاظت اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس افسوسناک واقعے پر آزاد کشمیر کی حکومت اور متعلقہ حکام نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو دوران سفر احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے، خصوصاً برفباری کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…