کراچی: پاکستان میں خلائی تحقیق کے ادارے سپارکو نے چاند روور کے لیے نام تجویز کرنے کے قومی مقابلے کا اعلان کردیا، جس میں بہترین نام تجویز کرنے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ سپارکو کے ترجمان کے مطابق یہ ایک منفرد موقع ہے کہ پاکستانی شہری اپنے تجویز کردہ نام کے ذریعے ملک کے پہلے چاند مشن کا حصہ بن سکیں۔ اس مقابلے میں پورے ملک سے افراد شرکت کر سکتے ہیں اور سب سے بہترین نام کو حتمی طور پر پاکستانی چاند روور کا نام دے دیا جائے گا۔
پاکستان 2028 میں اپنا پہلا چاند روور مشن لانچ کرے گا، جو خلائی تحقیق کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل ہوگا۔ گزشتہ سال مئی میں پاکستان نے اپنا پہلا قمری سیٹلائٹ "کیوب آئی قمر” چین کے مشن Chang’e 6 کے ساتھ چاند کے مدار میں بھیجا تھا، جس کے بعد پاکستان چاند کے گرد سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا۔
مقابلے کی تفصیلات اور شرکت کے طریقہ کار کے حوالے سے مزید معلومات جلد جاری کی جائیں گی۔ یہ مقابلہ نوجوانوں، طلبہ، اور خلائی تحقیق میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے ایک نایاب موقع ہے کہ وہ ملک کی تاریخ میں اپنا نام درج کرا سکیں اور انعام بھی حاصل کریں۔
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) – 7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستان اور آزاد کشمیر پر فضائی…
لاہور (ایم وائے کے نیوز) – پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حالیہ جنگی…
کراچی (ایم وائے کے نیوز) – شہر قائد میں دو مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو…
لاہور (ایم وائے کے نیوز) – شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نورے ذیشان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں سکول…
راولپنڈی (ایم وائے کے نیوز) – پاک بھارت کشیدگی کے باعث راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب…
میکسیکو سٹی (ایم وائے کے نیوز) – سوشل میڈیا کی دنیا ایک اور ہولناک واقعے سے دہل گئی ہے، جہاں…