لاہور (نمائندہ خصوصی) — پاکستان ریلویز میں اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر اور سب انجینئرز کی آسامیوں پر بھرتی کے لیے ملک بھر سے زبردست عوامی دلچسپی دیکھنے میں آئی ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق 550 خالی آسامیوں کے لیے 30 ہزار 247 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ ان میں اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر کی 13,314 اور سب انجینئرز (مکینیکل، سول، الیکٹریکل و دیگر شعبوں) کی 16,933 درخواستیں شامل ہیں۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ان آسامیوں کے لیے گزشتہ سال اشتہار جاری کیا گیا تھا، اور اب تحریری امتحان جولائی میں متوقع ہے، جو کہ ایک نجی یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں امیدواروں کو باقاعدہ آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ریلویز میں ان اہم تکنیکی اسامیوں — خصوصاً مکینیکل، سگنلز، سول اور الیکٹریکل انجینئرز اور ڈیزائنرز کی کئی سال سے کمی تھی، جس کے باعث نظامِ ریل کو بھی شدید دباؤ کا سامنا تھا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق بھرتی کا یہ عمل میرٹ پر مکمل کیا جائے گا تاکہ پاکستان ریلویز کو تکنیکی طور پر مضبوط اور مستحکم بنایا جا سکے۔
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…
کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…
کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…