ماہر فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں ذوالحج کا چاند 28 مئی کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، جس کے تحت عیدالاضحیٰ 7 جون 2025 کو منائے جانے کا قومی امکان ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 27 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے ہوگی، اس لیے اس دن چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔ تاہم 28 مئی کو چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوگی، جو رؤیت کے لیے موزوں ہے، اس لیے چاند کے نظر آنے کے روشن امکانات ہیں۔ عیدالاضحیٰ کی حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی۔ پاکستان میں اسلامی مہینوں کا آغاز چاند دیکھنے سے ہوتا ہے، لہٰذا حتمی اعلان اسی بنیاد پر کیا جائے گا۔