مریم نواز خود کو اور پاپا کو زبردستی ہیرو بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔ بیرسٹر سیف

پشاور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ خود کو اور اپنے والد میاں نواز شریف کو زبردستی ہیرو بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ عوام اب ان کی حقیقت جان چکے ہیں، اور انہیں جعلی بیانیوں کے ذریعے مزید بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے الزام لگایا کہ مریم نواز ایسے عوامی منصوبے اپنے نام سے منسوب کر رہی ہیں، جن سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "جو لوگ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہی نہیں ہوئے، وہ عوامی منصوبوں کو اپنے نام سے منسوب کرنے کا حق کیسے رکھتے ہیں؟” انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہیں "نہ تو تعلیم کا شعور ہے اور نہ سیکھنے کا جذبہ”۔ بیرسٹر سیف کے بقول بانی تحریک انصاف عمران خان پہلے ہی ان کی اس روش کو بے نقاب کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو اگر کچھ اپنے نام سے منسوب کرنا ہی ہے تو لندن کے فلیٹس کر لیں، جو مبینہ طور پر عوام کے ٹیکسوں سے خریدے گئے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی جعلی فارم 47 کے ذریعے اسمبلیوں میں پہنچے ہیں اور عوام نے انہیں 8 فروری کے عام انتخابات میں واضح طور پر مسترد کیا۔ بیرسٹر سیف نے کہا، "ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کو شکست دی، لیکن ان کی واپسی اور اسمبلی میں آمد فارم 47 کے مرہون منت ہے۔” مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ قوم کو ایک ہیرو کی ضرورت ہے اور وہ ہیرو عمران خان ہے، جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں سوال اٹھایا کہ "نواز شریف اور مریم نواز نے ایسا کیا کارنامہ انجام دیا ہے جس پر قوم فخر کرے؟”

بیرسٹر سیف نے واضح کیا کہ عوام اب باشعور ہیں اور وہ عوامی فلاح کے منصوبوں کو کسی سیاسی خاندان کی جاگیر نہیں سمجھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ "عوام کے پیسوں سے بنائے گئے منصوبے صرف عوام کے ہیں، کسی خاندان کے ذاتی نام سے ان کی وابستگی عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

4 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

4 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

4 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

7 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

7 مہینے ago