فیلڈ مارشل کی امریکہ آمد پاکستان کی فتح کی دعوت تھی۔ مشعال ملک

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور کشمیری عوام کی پرجوش نمائندہ مشعال ملک نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے حالیہ دورۂ امریکہ پر ایک طاقتور ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے اس تاریخی دورے کو نہ صرف پاکستان کی بین الاقوامی کامیابی قرار دیا بلکہ اسے کشمیر اور امن کی جدوجہد کے لیے ایک روشن علامت بھی قرار دیا

۔ذرائع کے مطابق اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ یہ دورہ محض ایک رسمی ظہرانہ نہیں تھا، بلکہ "یہ پاکستان کی عزت، کشمیریوں کی آواز، اور مودی کے جھوٹے بیانیے کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ تھا۔” ان کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر نے اپنی موجودگی سے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان صرف ایک طاقتور ریاست ہی نہیں، بلکہ سچائی کا علمبردار بھی ہے۔

مشعال ملک کے مطابق امریکہ کی جانب سے فیلڈ مارشل کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے نے دنیا کو باور کرا دیا ہے کہ پاکستان کی بات میں وزن ہے اور عالمی سطح پر اس کی اہمیت کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔ "مودی کا چہرہ لٹک گیا، کیونکہ دنیا اب پاکستان کے مؤقف کو سنجیدگی سے سن رہی ہے اور اس کے ساتھ کھڑی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی "چیخیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ دشمن تڑپ اٹھا ہے۔” ان کے بقول واشنگٹن میں پاکستان کی گونج نے بھارت کی نیندیں اڑا دی ہیں، اور یہ دورہ ایک خاموش مگر زبردست سفارتی فتح ثابت ہوا ہے۔

مشعال ملک نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے وژن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ "پاکستان جھکتا نہیں، جھکا دیتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اب عالمی سطح پر تنہا نہیں رہا، بلکہ دنیا اس کے ساتھ کھڑی ہو چکی ہے، اور اس کا کریڈٹ عسکری و سیاسی قیادت کو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب مودی حکومت کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ کشمیر کا مسئلہ صرف ہندوستان کا داخلی معاملہ نہیں بلکہ عالمی برادری کی نظروں میں ایک حل طلب تنازع ہے، جس پر سچ بولنا ناگزیر ہو چکا ہے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

1 مہینہ ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

1 مہینہ ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

1 مہینہ ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

4 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

4 مہینے ago