پی ٹی آئی کا ناراض امیدواروں کے دستبردار نہ ہونیکی صورت میں اپوزیشن سے مقابلےکا فیصلہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی): تحریک انصاف نے واضح کر دیا ہے کہ اگر پارٹی کے ناراض سینیٹ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس نہ لیے تو وہ اپوزیشن سے سینیٹ کی نشستوں پر براہِ راست مقابلہ کرے گی، جس کے نتیجے میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان طے پانے والا سینیٹ سیٹوں کا 6، 5 کا بلامقابلہ معاہدہ ختم ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے اپنے ناراض امیدواروں کو اتوار سے پہلے کاغذات واپس لینے کی ہدایت جاری کی ہے، بصورتِ دیگر ان کے خلاف تادیبی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں اور امیدواروں کے درمیان دو اجلاس بھی ہو چکے ہیں، تاہم اب تک کوئی نتیجہ خیز پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی کہ پہلا اجلاس وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں ہوا جس میں ناراض امیدوار بھی شریک تھے، جبکہ دوسرا اجلاس ویڈیو کال پر رکھا گیا جس میں ناراض امیدواروں نے شرکت نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب معاملہ پارٹی کی پولیٹیکل کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے جس نے پارلیمانی پارٹی کے فیصلے کی توثیق بھی کر دی ہے۔

پولٹیکل کمیٹی نے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر نامزد کردہ امیدواروں کو سپورٹ کرنے اور 6 نشستوں پر بلامقابلہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے کی منظوری دی ہے۔ پارٹی قیادت پرامید ہے کہ باقی امیدوار بھی اس فیصلے کا احترام کریں گے، بصورت دیگر کاغذات واپس نہ لینے والوں کے بارے میں نیا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اس حوالے سے سینیٹ کے ایک ناراض امیدوار عرفان سلیم نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پولیٹیکل کمیٹی کے فیصلے پر پارٹی ورکرز سے مشاورت کریں گے اور اس کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ لیں گے۔

web

Recent Posts

سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کی نجی ایئر لائن ایئر سیال 12 طیاروں کے بیڑے کے ساتھ پاکستان کی دوسری بڑی ایئر لائن بن گئی۔

سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کی نجی ایئر لائن ایئر سیال 12 طیاروں کے بیڑے کے ساتھ پاکستان کی دوسری بڑی ایئر…

29 منٹس ago

ریاض سے اسلام آباد کی پرواز میں مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

ریاض سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں مسافر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا، جس کے باعث…

23 گھنٹے ago

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں لمپی اسکن کی وبا سے سیکڑوں مویشی متاثر،کئی ہلاک ہوگئے

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مویشیوں میں لمپی اسکن بیماری پھیلنے لگی، صوابی، جنوبی وزیرستان اپر اور چارسدہ میں متعدد…

23 گھنٹے ago

خطرناک عمارتوں میں بچوں کو بیٹھانے کی اجازت نہیں، 17 پیف پارٹنر سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) نے قواعد و ضوابط پر پورا نہ اترنے والے مختلف اضلاع کے 17 پارٹنر سکولوں کے…

23 گھنٹے ago

نصرت فتح علی خان کی دھن گانا انتہائی مشکل ہے؛دلجیت دوسانجھ

معروف بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے کہا ہے کہ وہ خود کو اتنا بڑا گلوکار نہیں سمجھتے کہ نصرت…

23 گھنٹے ago

بچوں سے متعلق بیان پر رجب بٹ نے معذرت کرلی

معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے بچوں کے جنسی استحصال جیسے حساس موضوع پر نامناسب مذاق کرنے پر معذرت کر لی۔…

23 گھنٹے ago