وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک خصوصی اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ سرکاری محکموں میں بدستور کرپشن جاری ہے، جس پر انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "میرے ہوتے ہوئے کرپشن ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔”
انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی مجموعی کارکردگی میں بہتری آئی ہے لیکن عوام کو حقیقی ریلیف دلانے کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کرپشن کے خاتمے کے لیے ایک جامع کریک ڈاؤن کا عندیہ دیتے ہوئے تمام اراکین کو فوری تجاویز اور عملی پلانز تیار کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔ یہ بیان نہ صرف انتظامی سطح پر ہلچل مچانے کا باعث بنا بلکہ سیاسی ایوانوں میں بھی ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے کہ کیا واقعی اب "احتساب کا وقت” آ گیا ہے؟ عوام کی نظریں اب وزیراعلیٰ کے اگلے قدم پر مرکوز ہیں۔