اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حکومت پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں غیر معمولی عسکری حکمت عملی اور شاندار کامیابی پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے رینک پر ترقی دے دی ہے۔ وہ پاکستان کی تاریخ میں یہ اعزاز پانے والے دوسرے جنرل بن گئے ہیں۔ ان سے قبل 1959 میں جنرل ایوب خان نے خود کو فیلڈ مارشل کا رینک دیا تھا۔
فیلڈ مارشل کا رینک فوجی سروس کا بلند ترین اعزاز تصور کیا جاتا ہے جو کسی جنرل کو غیر معمولی جنگی فتوحات، اعلیٰ عسکری قیادت یا قومی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔ یہ ایک فائیو اسٹار رینک ہوتا ہے اور عملی طور پر کسی کمانڈ کا حصہ نہیں ہوتا بلکہ اس کی حیثیت اعزازی اور علامتی ہوتی ہے۔ بیشتر ممالک میں یہ رینک ریٹائرمنٹ یا کریئر کے آخری مرحلے میں دیا جاتا ہے۔
جنرل عاصم منیر کو یہ اعزاز ایک ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کے جارحانہ حملے کو ناکام بنا کر قومی سالمیت اور خودمختاری کا دفاع کیا۔ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کی عسکری قیادت کو سراہا اور کہا کہ دشمن کی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دینا جنرل عاصم منیر کی جرات مندانہ حکمت عملی کا ثبوت ہے۔
فوجی تاریخ کے تناظر میں یہ رینک صرف برصغیر کی تین شخصیات کو ملا ہے۔ پاکستان میں جنرل ایوب خان کے بعد اب جنرل عاصم منیر اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں، جبکہ بھارت میں 1973 میں جنرل سیم مانک شا کو یہ اعزاز دیا گیا تھا۔ بنگلہ دیش کی تاریخ میں تاحال کسی جنرل کو فیلڈ مارشل نہیں بنایا گیا۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…