ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا، آج ہونے والے کابینہ اجلاس میں اس کی باضابطہ منظوری دی جائے گی۔  خیبر پختونخوا کابینہ کا 25 واں اجلاس آج بعد از نماز جمعہ دوپہر 2 بجے کیبنٹ روم سول سیکریٹریٹ میں منعقد ہوگا، جہاں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ جن میں خیبر پختونخوا  حکومت رولز آف بزنس میں ترمیم، بجلی کے بلوں میں خصوصی گرانٹ، سوات کیڈٹ کالج کے قیام کی منظوری، لڑکیوں کے کمیونٹی اسکولوں کے لیے فنڈز اور ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی منظوری شامل ہیں

ذرائع کے مطابق محکمہ کھیل خیبر پختونخوا نے اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کے لیے سمری تیار کر لی تھی، جسے گزشتہ روز وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ارسال کر دیا گیا تھا۔توقع ہے کہ کابینہ اجلاس میں اسٹیڈیم کا نیا نام باضابطہ طور پر منظور کر لیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے حتمی اعلان کابینہ اجلاس کے بعد متوقع ہے۔

web

Recent Posts

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جج کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021…

5 دن ago

الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط پر ای بائیک دینے کی تجویز…

5 دن ago

لاہور ہائیکورٹ نے تمباکو اور پان کی تشہیر کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے سے قبل اپنا آخری فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ سگریٹ، پان اور…

5 دن ago

مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سے متعلق رپورٹ پیش

لاہور: این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں (ن)…

5 دن ago

ہراسانی کیس: این سی سی آئی اے نے مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑکو دوبارہ نوٹسز جاری کردیے

این سی سی آئی اے کے مطابق نئے ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے…

5 دن ago