کوئٹہ (ایم وائے کے نیوز) — وزیراعظم شہباز شریف اور حال ہی میں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے والے سید عاصم منیر آج بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کریں گے۔ یہ دورہ خضدار میں معصوم بچیوں اور اساتذہ کو نشانہ بنانے والے دہشتگرد حملے کے بعد کیا جا رہا ہے، جس نے پورے ملک کو افسردہ کر دیا ہے۔
وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خضدار حملے کے پس پردہ عوامل، دہشتگردوں کی سرگرمیوں اور بھارتی سرپرستی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ سیکیورٹی ادارے اس بریفنگ کے دوران حملے میں استعمال ہونے والے طریقہ واردات، دہشتگردوں کی شناخت اور ان کے سہولت کاروں پر روشنی ڈالیں گے۔
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل واقعے میں زخمی ہونے والے طلبہ و اساتذہ کی عیادت کے لیے اسپتال کا بھی دورہ کریں گے، جہاں وہ متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کریں گے اور حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائیں گے۔ اس موقع پر وفاقی اور صوبائی وزرا، اعلیٰ عسکری و سول حکام بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں آج شام ایوان صدر میں رکھی گئی تقریب کو انہی کی درخواست پر مؤخر کر دیا گیا ہے تاکہ اس دلخراش واقعے پر توجہ مرکوز رکھی جا سکے۔
لاہور ( ایم وائے کے نیوز ) پنجاب کے ضلع لیہ میں زنا کے ایک مقدمے میں متاثرہ خاتون کے…
لاہور (ایم وائے کے نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ…
لاہور (ایم وائے کے نیوز) پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اگر کشمیر…
سرگودھا (ایم وائے کے نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ہونے والے واقعات اور…
لاہور (ایم وائے کے نیوز) – قومی ایئر لائن پی آئی اے نے فضائی آپریشن کو وسعت دیتے ہوئے لاہور…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) – سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سنی اتحاد کونسل کی…