سرکاری اشتہار میں وزیرِ اعلیٰ کی تصویر شامل کرنے پر سیکرٹری اطلاعات عہدے سے برطرف

خیبر پختونخوا کے سرکاری اشتہار میں وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی تصویر شائع ہونے پر محکمہ اطلاعات کے سیکرٹری ارشد خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

پشاور : تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سیکرٹریٹ نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو خط ارسال کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ حکومتی اشتہارات عوامی آگاہی اور تعلیمی مقاصد کے لیے دیے جاتے ہیں، جن میں سیاسی شخصیات کی تصاویر شامل کرنا پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے معاملے پر سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے 72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی۔

ذرائع کے مطابق، اشتہار میں وزیرِ اعلیٰ کی تصویر شائع ہونے پر ارشد خان کو عہدے سے برطرف کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ دوسری جانب، ارشد خان نے مؤقف اپنایا کہ وزیرِ اعلیٰ کی تصویر غلطی سے شائع ہوئی تھی

web

Recent Posts

ملک میں آبی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی پر 50 کھرب روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ زیر غور ہے۔

  جنگ اور دی نیوز میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پلاننگ کمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان…

8 گھنٹے ago

لاہور ہائیکورٹ نے ایس ایچ او کوٹ لکھپت پر 200 روپے جرمانے کی سزا معطل کردی

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ایس ایچ او کوٹ لکھپت افضل رؤف پر عائد 200 روپے جرمانے کی سزا معطل کردی۔…

8 گھنٹے ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ…

9 گھنٹے ago

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی ایمرجنسی اور گورنر راج رول بیک کرانے کے لیے کردار ادا کرے گی: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی ایمرجنسی اور گورنر…

9 گھنٹے ago

خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کے مزید 4 کیسز رپورٹ

خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کے مزید 4 کیسز رپورٹ پشاور: خیبرپختونخوا میں ایم پاکس (منکی پاکس) کے کیسز میں اضافہ…

1 دن ago

پیٹرولیم لیوی میں کمی پر جماعت اسلامی اور حکومت میں اتفاق

اسلام آباد: جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان پیٹرولیم لیوی میں کمی کے طریقہ کار پر اتفاق ہوگیا۔ ذرائع…

1 دن ago