عمرکوٹ: پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی تیمور تالپور نے کہا ہے کہ نئی نہریں نکالنا مسلم لیگ (ن) کا خواب ہے جو کبھی پورا نہیں ہوگا۔ عمرکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تیمور تالپور نے واضح کیا کہ اگر حکومت نے نئی نہریں نکالنے کی کوشش کی تو 24 گھنٹوں میں اسے لات مار کر گرا دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں اتنی طاقت نہیں کہ پیپلزپارٹی کی مخالفت کے باوجود کینالز نکال سکے۔ کچھ سیاسی اور مذہبی جماعتیں اس منصوبے کو ضمنی انتخاب میں بطور کارڈ استعمال کر رہی ہیں۔
دوسری جانب پانی کے عالمی دن پر دریائے سندھ سے چھ نہریں نکالنے کے خلاف مزدوروں اور کسانوں کی تنظیموں نے حیدرآباد میں احتجاجی ریلی نکالی، جبکہ میرپور خاص، بدین، نواب شاہ، دادو، عمرکوٹ اور پڈعیدن میں بھی مظاہرے کیے گئے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…