اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی فضاء سوگوار بنا دی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق وہ آج شام سرینہ پوائنٹ کے قریب ڈیوٹی پر تعینات تھے جب اچانک انہیں ایک فون کال موصول ہوئی۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کال سننے کے فوراً بعد عدیل اکبر نے اپنی سرکاری پستول سے خود پر فائر کیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔

انہیں فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔
پمز ہسپتال میں اس وقت اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران موجود ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اس افسوسناک واقعے کے حوالے سے میڈیا کو جلد باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا۔
ادھر اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، اور ضلعی انتظامیہ سمیت پولیس کے سینیئر افسران موقع پر پہنچ چکے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا مؤقف

اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق، ایس پی عدیل اکبر شاہراہِ دستور سے دفتر کی جانب روانہ تھے کہ راستے میں اپنی گاڑی کے اندر فائر لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

عدیل اکبر کا تعلیمی و پیشہ ورانہ پس منظر

اسلام آباد پولیس کے سرکاری بیان کے مطابق، ایس پی عدیل اکبر پولیس سروس آف پاکستان (PSP) کے انتہائی قابل اور پیشہ ور افسر تھے۔
وہ حال ہی میں انڈسٹریل ایریا کے ایس پی کے طور پر تعینات ہوئے تھے۔
انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (NDU) اسلام آباد سے گورننس اینڈ پبلک پالیسی میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی تھی۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بلوچستان میں بطور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (ASP) کے طور پر کیا، اور مختلف اضلاع میں نمایاں خدمات انجام دیں۔
ان کی پیشہ ورانہ مہارت میں سکیورٹی مینجمنٹ، کمیونٹی پولیسنگ، انسانی حقوق کا فروغ، انسدادِ دہشت گردی، اور بحرانوں سے نمٹنے کی صلاحیت شامل تھیں۔

اسلام آباد پولیس نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ

“ایس پی عدیل اکبر ایک فرض شناس، باکردار اور محنتی افسر تھے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔”

Nadeem Myk News

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

38 منٹس ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

2 دن ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

3 مہینے ago