ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر سندھ میں 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، سندھ حکومت نے جمعہ، 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس تعطیل کے تحت تمام سرکاری، نیم سرکاری اور خودمختار ادارے، کارپوریشنز، مقامی حکومتوں کے دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تاہم ضروری سروسز فراہم کرنے والے ادارے اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم تھے، جنہیں 4 اپریل 1979 کو پھانسی دی گئی تھی۔ ہر سال ان کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش، لاڑکانہ میں ان کی آخری آرام گاہ پر دعائیہ تقریبات اور مختلف تعزیتی اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے، جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، کارکنان اور بھٹو کے چاہنے والے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔

web

Recent Posts

کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

کوہاٹ میں پولیس لائنز کے قریب نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد…

15 گھنٹے ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات…

15 گھنٹے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

2 دن ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

2 دن ago