سپارکو کی پیشگوئی: پاکستان میں رمضان 2 مارچ 2025 سے شروع ہونے کا امکان

اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفئیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق اہم پیشگوئی کردی ہے۔سپارکو کے ترجمان کے مطابق، پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 2 مارچ 2025 سے ہونے کا امکان ہے۔ نیا پاکستانی وقت کے مطابق چاند 28 فروری 2025 کو صبح 5 بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوگا 28 فروری کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 12 گھنٹے ہوگی، جس کے باعث پاکستان میں چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ تاہم، سعودی عرب میں 28 فروری کو چاند نظر آنے کا امکان ہے، جس کے مطابق وہاں رمضان یکم مارچ سے شروع ہوسکتا ہے۔

سپارکو کے مطابق، شوال کا چاند 30 مارچ 2025 کو نظر آنے کی توقع ہے، جس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ 2025 کو ہوسکتی ہے۔سپارکو نے واضح کیا کہ رمضان کے چاند کی حتمی رویت اور اعلان کا اختیار رویتِ ہلال کمیٹی کے پاس ہے، جو ملک بھر میں چاند دیکھنے کے بعد باضابطہ اعلان کرے گی۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

5 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

5 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

5 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

8 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

8 مہینے ago