ریلوے مسافروں کے لیے بری خبر: اہم ٹرین آج سے بند

کراچی سے لاہور اور راولپنڈی جانے والے مسافروں کے لیے بری خبر آ گئی، پاکستان ریلوے نے سر سید ایکسپریس کی سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی سر سید ایکسپریس کو آج سے معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ ٹرین راس لاجسٹکس کے تحت آؤٹ سورس کی گئی تھی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جا رہی تھی۔ یہ ٹرین گزشتہ سال ستمبر 2023 میں بحال کی گئی تھی اور جدید سہولیات سے آراستہ تھی۔

سر سید ایکسپریس میں مسافروں کی سہولت کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے تھے، جن میں ایک اے سی سلیپر، 3 اے سی بزنس اور 1 اے سی اسٹینڈرڈ کوچز، 8 اکانومی کوچز اور ڈائننگ کار، معیاری کھانے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ کمپنی سے معاہدہ، صاف پانی اور صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات، ٹرین میں فری وائی فائی کی سہولت اور آن لائن اور موبائل ایپ کے ذریعے ٹکٹ بکنگ کی سہولت شامل تھی

سر سید ایکسپریس کی اچانک بندش سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو کراچی سے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان سفر کے لیے اس ٹرین کو ترجیح دیتے تھے۔ حکام کی جانب سے سر سید ایکسپریس کی معطلی کی وجوہات پر باضابطہ وضاحت نہیں دی گئی، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انتظامی اور مالیاتی مسائل کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago