اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی): انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز کی سماعت کے دوران بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالتی کارروائی ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی۔ عدالت نے ایک بار پھر وزارت قانون کو خط لکھ کر عمران خان کی پیشی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس دوران عدالت نے وزارت قانون سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی بانی پی ٹی آئی کی پیشی سے متعلق خط لکھا گیا تھا مگر اس پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ عدالت نے اب دوبارہ باضابطہ خط لکھ کر عمران خان کی پیشی کا انتظام کرنے کو کہا ہے تاکہ مقدمے کی باقاعدہ سماعت آگے بڑھائی جا سکے۔
(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) کے مطابق عمران خان کی عدم دستیابی کے باعث آج کی سماعت میں کوئی قانونی کارروائی نہ ہو سکی۔ واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تھانہ رمنا میں جوڈیشل کمپلیکس پر حملے سے متعلق دو مقدمات درج ہیں جن میں وہ مرکزی ملزم نامزد ہیں۔ ان مقدمات میں ان کی پیشی عدالتی کارروائی کی اہم کڑی سمجھی جا رہی ہے، تاہم مسلسل غیر موجودگی کیس کے التوا کا سبب بنی ہوئی ہے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…