منی لانڈرنگ کیس: فریال تالپور سمیت 14 افراد بے گناہ قرار

ایف آئی اے کے مطابق، ان افراد کے خلاف کوئی قابل اعتماد یا مضبوط شواہد نہیں ملے

منی لانڈرنگ کیس: فریال تالپور سمیت 14 افراد بے گناہ قرار

کراچی:کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے رقم منتقلی کے مقدمے میں ایف آئی اے نے فریال تالپور سمیت 14 افراد کو بے گناہ قرار دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، بے گناہ قرار پانے والوں میں اشرف جتوئی، شہزاد جتوئی، بلال شیخ (مرحوم)، اسلم مسعود، نورین سلطان، کرن آمنہ، محمد مغیری، سید حسین، حسن شاہ، نصیر عبداللہ، محمد اقبال نور اور دیگر افراد شامل ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق، ان افراد کے خلاف کوئی قابل اعتماد یا مضبوط شواہد نہیں ملے۔

دوسری جانب، اس کیس میں صدر مملکت آصف زرداری، حسین لوائی، اور انور مجید سمیت 20 افراد کے نام بدستور شامل ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان کو عدالت نے منظور کر لیا، جس میں سے عدالت نے بے گناہ قرار دیے گئے افراد کے نام نکال دیے ہیں۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

1 ہفتہ ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

1 ہفتہ ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

1 ہفتہ ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago