بلوچستان میں ٹرین سروس کل سے بحال

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بلوچستان میں ٹرین سروس کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ جعفر ایکسپریس کل پشاور سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوگی، جبکہ کوئٹہ سے اس سروس کا آغاز جمعہ کے روز کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، کوئٹہ سے کراچی کے درمیان بولان میل کو بھی روزانہ کی بنیاد پر چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر ریلوے نے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کو افسوسناک قرار دیا اور سکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی کو سراہا، جنہوں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے خودکش حملہ آوروں کو قابو کیا۔ انہوں نے ریلوے کے عملے اور ٹریک کی بحالی میں حصہ لینے والی ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

حنیف عباسی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ریلوے کو سکیورٹی کے متعدد چیلنجز درپیش ہیں، جن میں اسٹیشنوں پر اسکینرز کی عدم دستیابی اور دیگر حفاظتی مسائل شامل ہیں۔ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ریلوے پولیس میں 500 اہلکاروں کی تعیناتی کے ساتھ مزید 1000 افراد کی بھرتی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

وزیر ریلوے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں چلنے والی ٹرینوں کی تعداد کو 2003-2004 کے دوران چلنے والی سروس کے برابر لایا جائے گا اور مسافروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago