عمران خان عید سے پہلے رہا ہوں گے۔ پوری کوشش کر رہے ہیں: بیرسٹر گوہر علی

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ انہیں پوری امید ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عید سے قبل رہائی مل جائے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کیلئے جو سوالات کارکن اٹھا رہے ہیں، وہ بالکل بجا ہیں، ہم ان کے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی کیلئے ہم ہر ممکن آئینی، قانونی اور جمہوری کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا کہ عمران خان نے دو سال جیل میں کیوں گزارے، مگر ہم پرعزم ہیں کہ جلد آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔” انہوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور قیادت پر اعتماد کریں۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے نہ صرف سڑکوں پر احتجاج کیا بلکہ پارلیمان کے اندر بھی آواز اٹھائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ہر لمحہ اللہ پر توکل کے ساتھ گزر رہا ہے اور وہ اللہ تعالیٰ سے ہی مدد کے طلبگار ہیں۔

بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ کیسز جلد فکس ہوں گے اور میرٹ پر فیصلے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ججز بھی بار بار فیصلے لکھتے لکھتے تھک چکے ہیں جبکہ ہمارے کارکن صبر کا مظاہرہ کرتے کرتے تھک چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ صرف انصاف ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ عدالتیں جلد از جلد فیصلہ کریں تاکہ عمران خان کو انصاف مل سکے۔ ۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

6 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

6 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

6 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

9 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

9 مہینے ago