’کیس بنایا ہے تو آئیں کھیلیں، اپیل میں کیوں بھاگتے ہیں؟‘عمران خان کے وکیل کا پراسیکیوشن کو چیلنج

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج ایک بار پھر مؤخر کر دی گئی، جس پر عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے نیب کو کھلے الفاظ میں چیلنج کرتے ہوئے کہا: "اگر کیس بنایا ہے تو میدان میں آئیں، اپیل میں کیوں بھاگتے ہیں؟”

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی، جس میں نیب کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت کے آرڈر میں درج کرنے کی ہدایت دی۔ دوران سماعت عدالت میں موجود عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان، نورین خان، خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بھی خاصے پرجوش دکھائی دیے۔

سماعت کے مؤخر ہونے پر وکیل دفاع بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کے روبرو برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’آج کافی دنوں بعد کیس لگا ہے، اسے پیر کے روز مقرر کریں تاکہ میں دلائل دے سکوں۔‘‘ انہوں نے نیب کے وکلاء کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے چیلنج دیا، ’’اگر واقعی کیس بنایا ہے تو آئیں اور اس کا دفاع کریں، آپ لوگ ہر بار اپیل میں بھاگ کیوں جاتے ہیں؟‘‘ نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر جاوید ارشد نے جواب دیتے ہوئے کہا، ’’بالکل کھیلیں گے۔‘‘ جب کہ نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے عدالت کو بتایا کہ اگرچہ اس کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، مگر ہم چاہتے ہیں کہ اسے دیگر عام کیسز کی طرح ہینڈل کیا جائے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

3 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

3 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

3 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

6 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

6 مہینے ago