اوورسیز پاکستانی ترسیلات زر کا بائیکاٹ جاری رکھیں: بانی پی ٹی آئی

ترسیلات بھیجنے سے موجودہ حکومت مضبوط ہوگی جو عوام پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے،ایکس پیغام

راولپنڈی:سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے ایک بار پھر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حکومت کے خلاف اپنے احتجاج کے طور پر ترسیلات زر بھیجنے کا بائیکاٹ کریں۔
عمران خان نے گزشتہ روز ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا’’میں ایک بار پھر بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ ترسیلات زر کا بائیکاٹ جاری رکھیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں دعویٰ کیا کہ ترسیلات بھیجنے سے موجودہ حکومت مضبوط ہوگی جو عوام پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے۔
عمران خان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات تعطیل پر ہیں، جس کی وجہ جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر پیدا ہونے والا تعطل ہے۔ یہ مذاکرات گزشتہ ماہ شروع ہوئے تھے لیکن ابھی تک کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔
اپنے ایک اور پیغام میں عمران خان نے 8 فروری کو ملک بھر میں "یوم سیاہ” کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا میں خصوصی طور پر بڑے پیمانے پر احتجاج اور شٹر ڈاؤن کی ہدایات دی ہیں۔
عمران خان کا ترسیلات زر کے بائیکاٹ پر زور دینا اور احتجاج کی کال دینا اس سیاسی کشیدگی کا حصہ ہے جو پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان موجود ہے۔ ان کے بیانات اور اقدامات سے نہ صرف بیرون ملک پاکستانی متاثر ہو سکتے ہیں بلکہ ملکی معیشت پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

 

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

2 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

2 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

2 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

5 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

5 مہینے ago